امریکی شہری دنیا کے 80 فیصد ممالک کا دورہ نہ کریں : اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

   

واشنگٹن : امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کچھ ہی دنوں میں امریکی عوام کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کرنے والا ہے جس کے تحت امریکی شہریوں کو مشورہ دیا جائے گا کہ وہ اس وقت دنیا کے تقریباً 80 فیصد ممالک کا دورہ کرنے سے گریز کریں جس کی وجہ کوویڈ۔19 بتائی گئی ہے۔ میڈیا کو دیئے گئے ایک نوٹ میں واضح کیا گیا ہیکہ کورونا وبا سفر کرنے والے بیشتر افراد کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ یاد رہیکہ اس وقت امریکہ نے اپنے شہریوں کو 200 کے منجملہ 34 ممالک کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہیکہ عالمی سطح پر اب تک زائد از 30 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف عالمی صحت تنظیم (WHO) نے انتباہ دیا ہیکہ کورونا اب تیزی سے انفیکشن پھیلا رہا ہے حالانکہ ٹیکہ اندازی مہم بھی مؤثر طور پر شروع کی جاچکی ہیں لیکن کورونا کو اب تک مکمل طور پر قابو میں نہیں لایا جاسکا۔