امریکی شہری لبنان کا سفر نہ کریں:امریکہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ گروپ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اپنے شہریوں سے لبنان کا سفر نہ کرنے کی اپیل کردی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کے لیے اپنی سیاحتی تجاویز کو چار درجے تک بڑھا دیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری لبنان کا سفر نہ کریں اور جو وہاں موجود ہیں وہ بھی لبنان چھوڑ سکتے ہیں۔ دریں اثنا، اسرائیلی پریس نے خبر دی تھی کہ بعض امریکی و برطانوی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کیلئے اپنی پروازیں بند کر دی ہیں۔گزشتہ پیر کے روز آسٹریا اور جرمنی نے بھی تل ابیب کیلیے پروازیں معطل یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔