امریکی شہر فلاڈلفیا میں فائرنگ، حملہ آور گرفتار

   

فلاڈلفیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں ایک مسلح حملے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق فلاڈلفیا شہر کے شمال میں اولنے اربن ٹرانسپورٹ مرکز کے قریب مسلح حملہ کیا گیا، جس میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، تاہم زخمیوں کے بارے میں حکام نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق واقعہ سے متعلق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔