امریکی شہر ہنڈوراس میں منکی پاکس کا ایک اور کیس

   

ٹیگوسیگالپا: امریکی شہر ہونڈوراس کے ایک وسطی ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص منکی پاکس سے متاثر پایا گیا، جس کے بعد یہاں منکی پاکس کے کیسوں کی کل تعداد چار ہوگئی۔وزارت صحت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ہیلتھ نگرانی یونٹ کے سربراہ لورینزو پاون نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک کے وسطی ضلع میں ایک مریض میں منکی پاکس کا انفیکشن پایا گیا، جس کی وجہ سے اسے صحت کے حکام کی نگرانی میں گھر میں کوارنٹائن کر دیا گیا ہے ۔ فی الحال اس شخص کی حالت مستحکم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں منکی پاکس سے متاثر ہونے والے کل چار مریض سامنے آئے ہیں، حالانکہ اس وائرس میں مبتلا پہلے تین مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور چوتھے مریض کا بھی گھر پر علاج کیا جارہا ہے ۔ منکی پوکس وائرس کے مریض میں بخار اور غدود میں سوجن کے ساتھ ساتھ جلد پر خارش جیسی علامات پائی گئیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے جولائی میں منکی پاکس کے عالمی پھیلاؤ کو بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا۔ اس کے بعد سے ، 17 اگست تک، دنیا بھر میں 35 ہزار سے زیادہ منکی پوکس انفیکشن کے معاملے پائے گئے ۔