نیپیداؤ : میانمار کی باغی فوج نے قید امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو رہا کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر بل رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ڈینی فینسٹر کو میانمار میں ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈینی فینسٹر جلد ہی براہ قطر امریکہ روانہ ہوجائیں گے۔ادھر میانمار کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو رہا کر دیا گیا ہے ،تاہم ان سے طے کردہ معاملات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ یادر ہے کہ امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو مئی میں گرفتارکیا گیا تھا۔