کملاکی مقبولیت بڑھنے اور ٹرمپ کی گھٹنے لگی
واشنگٹن: امریکہ میں رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی مقبولیت بڑھنے جب کہ ٹرمپ کی گھٹنے لگی۔امریکہ میں رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے لیے صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں۔ الیکشن سے قبل انتخابی مہم، عوامی پولز اور سرویز میں ری پبلیکن امیدوار سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مقبولیت حاصل تھی اور ان کا گراف اونچا جا رہا تھا لیکن یہ اس وقت تک تھا جب ان کے مدمقابل موجودہ صدر جو بائیڈن امیدوار تھے ۔تاہم گزشتہ ہفتے جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے اور ان کی جگہ ڈیموکریٹ کی جانب سے کملا ہیرس کا نام سامنے آنے کے بعد اب امریکہ میں الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔