امریکی صدارتی امیدوار ‘ اینڈریو ینگ کو ایلون مسک کی تائید

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن 11 اگسٹ ( سیاست ڈا ٹ کام ) ارب پتی تاجر ایلون مسک نے ٹوئیٹر پر امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی امیدوار کے طور پر اینڈریو یانگ کی تائید کی ہے ۔ ٹوئیٹر پر ایک سیاسی مبصر نے ان سے ڈیموکریٹک پارٹی امیدوار کے تعلق سے رائے طلب کی تھی جس پر ایلون مسک نے کہا کہ وہ اینڈریو یانگ کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مسک پہلے کھلے عام گوتھ امریکی صدر ہونگے ۔ ٹیسلا کے شریک بانی نے مزید کہا کہ ایک عالمی بنیادی آمدنی بھی ضروری ہے اور اس کا یانگ منصوبہ رکھتے ہیں۔