امریکی صدارتی انتخابات کا ’سوپر ٹیوس ڈے‘

   

واشنگٹن ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں اس سال کے صدارتی الیکشن کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے داخلی انتخابات کے اہم مرحلے میں آج منگل کو ملک کی 14 ریاستوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ امریکہ میں انتخابی سیاست کے اس ابتدائی مرحلے کو ’سپر ٹیوزڈے‘ کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے نتائج سے بڑی حد تک واضح ہو جاتا ہے کہ پارٹی کا متوقع صدارتی امیدوار کون ہو گا۔ گزشتہ روز انتخابی دوڑ سے مزید دو امیدواروں کی دستبرداری کے بعد اب مقابلے میں پانچ امیدوار باقی رہ گئے ہیں، جن میں سابق نائب صدر جو بائیڈن، ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز، اور نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلومبرگ نمایاں ہیں۔ سپر ٹیوز ڈے کو جن ریاستوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے، ان میں دیگر ریاستوں کے ساتھ ٹیکساس، کیلی فورنیا، ٹینیسی، ورجینیا، میساچوسیٹس، منی سوٹا، اور ورمونٹ شامل ہیں۔