واشنگٹن۔25 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چھوٹے کاروبار، ہاسپٹلس اور کووڈ۔19 کی جانچ کی تعداد بڑھانے کے لئے 484 ارب ڈالر کے راحت بل پر دستخط کئے ہیں ۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایاکہ چھوٹے کاروباری اداروں اور مزدوروں کے لئے یہ بڑی سوغات ہے ۔ اس دوران امریکی ٹریژری سکریٹری سٹیون منوچن اور ریپبلکن پارٹی کے ایم پی موجود تھے ۔یہ پیکج چھوٹے کاروبار کے قرض کو فروغ دینے کے لئے ’ پے چیک پروٹیکشن پروگرام‘ کے تحت تقریبا 310 ارب ڈالر کی مدد کرے گا ۔ چھوٹے کاروبار کے لئے امدادی قرضہ اور گرانٹ کے لئے 60 ارب ڈالر اس کے ساتھ ہی اسپتالوں کے لئے 75 ارب ڈالر اور کورونا کی جانچ کے لیے 25 ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے ۔ امریکہ کے نائب صدر اور وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس کے صدر مائیک پنس نے جمعرات کو بتایا کہ امریکہ 40 لاکھ 93 ہزار کورونا وائر س ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔
بائیڈن نے مارچ میں ٹرمپ سے زیادہ فنڈز اکٹھا کئے
واشنگٹن۔25 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیموکریٹک پارٹی سے صدر امیدوا ر اور سابق نائب صدر جو بائیڈن نے مارچ کے مہینے میں اپنے ریپبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ سے زیادہ فنڈز اکٹھا کئے ۔وفاقی انتخابی اعداد و شمار سے یہ معلومات حاصل ہوئی ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق بائیڈن کی مہم نے گزشتہ ماہ 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کی ۔وہیں گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مہم نے بتایا کہ وہ مارچ میں تقریبا 1.3 کروڑ ڈالر ہی اکٹھا کر پائے تھے ۔قومی انتخابات نومبر میں مقرر کئے گئے ہیں لیکن اس پر بھی کورونا وائرس کی وجہ سے بحران کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔