امریکی صدر جوبائیڈن کا افغان جنگ 31 اگست تک ختم کرنے کا اعلان،امریکی فوج کی کامیابی کا دعویٰ

   

امریکہ کے افغانستان میں 20 سال تک قیام اور طالبان کے خلاف آپریشن کے باوجود خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے کے پس منظر میں امریکی صدر جوبائیڈن نے 31 اگست کو افغان جنگ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اب مزید افغان جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔ جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جنگ 31 اگست کو اختتام پذیر ہوجائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔افغانستان میں طالبان کے بڑھتے اثر و رسوخ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کو جوبائیڈن نے نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب جنگ سے باہر نکل کر امریکہ کے بارے میں سوچنا ہوگا کیونکہ ہم گزشتہ دو دہائیوں سے حالتِ جنگ میں ہیں۔