امریکی صدر نے اسٹاک مارکیٹ کو تباہ کر دیا‘ راہول گاندھی کاپٹنہ میں جلسہ عام سے خطاب

,

   

پٹنہ :امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کی وجہ سے پوری دنیا کے بازاروں میں کہرام مچا ہوا ہے۔ اس کا اثر ہندوستان کی شیئر مارکیٹ پر بھی بہت گہرا ہوا ہے۔ ہندوستان میں پیر 7 اپریل کو بازار کھلتے ہی 3000 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی درج کی گئی۔ مارکیٹ میں گراوٹ پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ امریکی صدر نے اسٹاک مارکیٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ یہ بیان انہوں نے پٹنہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران دیا۔راہول گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ملک میں سچ بولنا مشکل ہے، نہرو اور گاندھی سچائی سے محبت کرتے تھے اور ہم سچائی کیلئے لڑ رہے ہیں۔ ہم سچائی سے دور نہیں جا سکتے ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کے پردادا نہرو جی کیا تھے اور آپ نے ان سے کیا سیکھا؟ میں جہاں بیٹھا تھا اس کمرے میں نہرو جی کے ساتھ ہی مہاتما گاندھی جی کی بھی تصویر تھی۔ وہ تصویر دیکھ کر میرے دل میں ایک ہی خیال آیا کہ یہ دونوں لوگ سچائی سے محبت کرتے تھے۔