امریکی صدر نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی دیدی

   

واشنگٹن : 10جولائی ( ایجنسیز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی دی ہے جب کہ صدر ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بلسونارو کے خلاف کارروائی کو بھی سیاسی انتقام قرار دیدیا ۔ برازیل کے موجودہ صدر لولا ڈا سلوا کی جانب سے سابق صدر بلسونارو پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2022 کے انتخابات میں شکست کے باوجود اقتدار پر قابض رہنے کی سازش کی۔ سابق صدر پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے دارالحکومت برازیلیا میں پارلیمنٹ اور دیگر ریاستی اداروں پر حملے کے لیے عوام کو اکسانے میں کردار ادا کیا۔صدر برازیل لولا ڈا سلوا کا کہنا ہے کہ قانون سیبالاترکوئی نہیں اور انہیں کسی کی بھی مداخلت قبول نہیں۔یاد رہے کہ برازیلی صدر لولا ڈا سلوا اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دے چکے ہیں جس کے بعد امریکہ اور اسرائیل نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی
ٹرمپ کا لائبیریا کے صدر سے دلچسپ مکالمہ
واشنگٹن، 10 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی کی انگریزی بولنے کی صلاحیت کو سراہا ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ نے چہارشنبہ کے روز افریقی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اس دوران امریکی صدرنے لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی کی انگریزی بولنے کی مہارت پر حیران کن ردعمل کا اظہار کیا۔ امریکی صدرٹرمپ نے لائبیریا کے صدر کی روانی سے بولی گئی انگریزی پر حیران رہ گئے جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ہوا کچھ یوں کے اس ملاقات میں کچھ رہنما مختلف زبانوں میں اظہار خیال کر رہے تھے تاہم لائبیریا کے صدر نے روانی سے انگریزی میں بات کی جس پر صدر ٹرمپ بھی حیران رہ گئے ۔صدر ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر سے پوچھاکہ آپ اتنی اچھی انگریزی بولتے ہیں کہاں سے سیکھی؟ اس پر لائبیریا کے صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا “میں نے انگریزی لائبیریا سے ہی سیکھی ہے ۔