امریکی صدر نے غصہ میںصحافی کو گالی دے دی!

   

واشنگٹن : دنیا کے سب سے زیادہ طاقت ور ملک امریکہ کے صدر جو بائیڈن پیر کے وائٹ ہاؤس میں امریکی ٹی وی فاکس نیوز کے ایک نمائندے کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تنگ ہو گئے۔ یہ واقعہ امریکی گھرانوں کے لیے قیمتوں میں کمی کے راستوں پر بحث کے لیے منعقد نشست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران پیش آیا۔جو بائیڈن صحافی کے سوال پر اس حد تک غصہ ہو گئے کہ انہیں اپنے سامنے میز پر رکھے مائیک میں آواز جانے کا بھی خیال نہ رہا۔ اسی وجہ سے وڈیو کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر نے میڈیا پرسن ڈوسی پیٹر کو غلیظ گالی دے دی۔پیٹر ڈوسی نے امریکی صدر سے سوال پوچھا تھا کہ آیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ میں مہنگائی نومبر کے مڈ ٹرم انتخابات میں ان کی جماعت پر “سیاسی بوجھ” بن جائے گی۔