امریکی صدر ٹرمپ آئندہ ماہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

   

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کا دورہ کریں گے ۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا یہ دورہ 13سے 16مئی تک ہوگا، جس میں وہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای جائیں گے ۔ پریس سیکریٹری نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کے اس دورے میں اسرائیل شامل نہیں ہے ۔