امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی‘ سروے میں انکشاف

   

59 فیصد عوام کارکردگی سے غیر مطمئن ،ایران پالیسی پر64 فیصد ناراض
واشنگٹن۔27؍مارچ ( ایجنسیز)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکی نیوز چینل نے ٹرمپ کی کارکردگی کا پول سروے جاری کر دیا۔ واشنگٹن سے امریکی چینل کے مطابق سروے 20 سے 23 مارچ 2026 کے دوران کیا گیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی کارکردگی کو اکثریت نے مسترد کر دیا۔ 59 فیصد رائے دہندگان ٹرمپ کی کارکردگی سے غیرمطمئن ہیں۔ مہنگائی پر ٹرمپ کی کارکردگی کو 71 فیصد عوام نے مسترد کر دیا۔ معیشت پر 66 فیصد عوام نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔ سروے رپورٹ کے مطابق خارجہ پالیسی پر ٹرمپ کو 62 فیصد عوام کی مخالفت کا سامنا ہے۔ اسی طرح ایران پالیسی پر بھی 64 فیصد نے انکی کارکردگی مسترد کر دی اور ناراضگی کا اظہار کیا۔