واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن پیر 11 اپریل کو وزیراعظم نریندر مودی سے ورچول بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے بشمول مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔ کورونا وبا کے خاتمہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے علاوہ موسمیاتی بحران، عالمی معیشت، سکریٹری جمہوریت کے علاوہ ہند۔ بحرالکاہل خطہ میں خوشحالی کے موضوعات بھی زیربحث آنے کی امید ہے۔ امکان ہیکہ امریکی صدر روس کے یوکرین پر حملے اور اس جنگ کے عالمی فوڈ سپلائی چین اور دیگر مارکٹس پر ہونے والے اثرات پر بھی بات چیت کریں گے ۔ قبل ازیں امریکی صدر نے مارچ میں ہوئے کواڈ قائدین کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم مودی سے بات چیت کی تھی۔ دونوں قائدین کے درمیان ورچول میٹنگ ایک ایسے وقت ہورہی جبکہ ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر اور وزیردفاع راجناتھ سنگھ امریکہ کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔