واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کی ویت نام کے لیڈر سے ملاقات کی تصویر غلط نکلی۔ نیو یارک پوسٹ اخبار کے مطابق، ویت نام کے لیڈر وو وان تھونگ سے کی گئی ملاقات سے متعلق سوشل میڈیا ایکس پر جاری کیے گئے تصویر کسی اور سیاسی لیڈر کی تھی۔ پوسٹ میں صدر بائیڈن نے لکھا کہ صدر وو وان تھونگ سے انتہائی مفید بات چیت ہوئی ہے ، یہ اتحاد دونوں ملکوں کی عوامی استعداد سمیت متعدد مواقعوں کی راہ ہموار کرے گا۔ البتہ پوسٹ میں غلطی سے ویت نام کے پارلیمانی اسپیکر وونگ ہو کی تصویر چسپاں کر دی گئی۔
روسی طیارہ کی سائبیریا میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافروعملہ محفوظ
ماسکو: روسی ائر لائن کے طیارے نے روس کے علاقے سائبریا میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ رسوی میڈیا کے مطابق طیارے جنگل کے نزدیک میدانی علاقے میں لینڈنگ کی۔ طیارے میں سوار 23 بچوں سمیت تمام 170 افراد محفوظ رہے۔ ہائیڈرولک سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔