امریکی صنعتوں سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی اپیل

   

نئی دہلی: تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گویل نے امریکی صنعت کاروں سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی معیشت کوالٹی پروڈکشن، وسیع پیمانے پر عالمی پہنچ اور عالمی بازار میں بڑی حصہ داری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ گویل نے بدھ کی رات امریکہ میں انڈیا چیمبر آف کامرس کے ایک پروگرام سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت معیشت میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کے لیے پابند عہد ہے ۔ معیشت کو کھلا اور آزاد بنایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کی جانے والی معاشی اصلاحات اسی سمت میں قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ مل کر کام کرنے سے امریکہ اور ہندوستان میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کیا کہ آئندہ برسوں میں ہندوستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات زیادہ مستحکم ہوں گے ۔ ‘