امریکی صوبہ ہوائی میں حادثہ کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ اور چھ نعشیں دستیاب

   

واشنگٹن۔ 28ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ہوائی صوبے کاؤئی میں بچاؤ اہلکاروں نے حادثہ کے شکار ہیلی کاپٹر کاملبہ ڈھونڈ نکالا ہے اور چھ لوگوں کی نعشیں بھی برآمد کرلی ہیں۔کاؤئی پولیس محکمے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جمعرات سے لاپتہ ہیلی کاپٹر کے نوآلولو کے نزدیک کوکے میں حادثے کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور بچاؤ اہلکاروں نے اس کا ملبہ ڈھونڈ نکالا ہے ۔ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت سات لوگ سوار تھے ،جن میں سے چھ لوگوں کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔کاؤئی کے فائربریگیڈ محکمے کے مطابق کہرے کی وجہ سے ساتویں لاپتہ شخص کی تلاش روک دی تھی،لیکن ہفتہ کو یہ کام پھر شروع کیا گیا۔جمعرات کی دیر رات کاؤئی میں تیز ہواؤں کی وجہ سے سفاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیاتھا۔امریکہ کے ساحلی محافظ دستے اور بحریہ اور کاؤئی فائربریگیڈ محکمے اور دیگر ایجنسیاں تلاشی مہم میں شامل تھیں۔