امریکی طیارہ سے مسلم خاتون کو اتارا گیا

,

   

بازو نشست پر بیٹھنے سے ساتھی مسافرکا انکار، شکایت پر گرفتاری و رہائی
لندن: ایک مسلم خاتون کو امریکن ایر لائینس طیارہ سے گرفتار کر کے نیچے اتارا گیا۔ سیاسی کارکن امانی الخطاطبی جنہوں نے ویب سائیٹ مسلم گرل قائم کیا ہے اور وہ نیو جرسی میں یہ ویب سائیٹ چلانے والی پہلی خاتون ہے۔ امریکی کانگریس میں اپنی نشست کیلئے کوشاں ہیں، کہا کہ طیارہ میں ساتھ والی نشست پر بیٹھی خاتون نے شکایت کی کہ وہ اپنی ساتھی پیسنجر کے ساتھ سفر کرنا نہیں چاہتی۔ دونوں میں بحث و تکرار ہوئی جس پر ایرپورٹ سیکوریٹی کو طلب کیا گیا۔ 14 نومبر کو ڈومیسٹک فلائیٹ میںیہ واقعہ پیش آیا ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ دوسرے مسافر نے قطار توڑتے ہوئے ان کے سامنے کھڑے ہوکر اپنا لگیج پہلے رکھا اور میٹل ڈیٹکٹر سے گزر گئی ۔ جب میں نے کہا کہ وہ اپنی باری کا انتظار کرے تو وہ بھڑک اٹھی اور بہ حجاب مسلم خاتون کو بھلا برا کہنے لگا۔ اسی دوران ٹرانسپورٹیشن سیکوریٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) کو طلب کیا گیااور مسلم خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایرپورٹ سیکوریٹی اسٹاف نے انہیں طیارہ سے اترنے کیلئے کہا کیونکہ ساتھی مسافر نے ان کے ساتھ سفر کرنے سے انکار کردیاتھا تو سیکوریٹی والوں نے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد بغیر کسی الزام کے انہیں رہا کردیا۔