ٹورنٹو: ایک ڈیلٹا طیارہ جس میں 80 افراد سوار تھے پیر کو کینیڈا کے ٹورنٹو ہوائی اڈہ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا اور الٹ گیا۔ ہوائی اڈہ کے حکام نے بتایا کہ حادثہ میں کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے۔اے ایف پی کی خبر کے مطابق ایئر لائن نے کہا کہ اینڈیور فلائٹ 4819 کینیڈا کے سب سے بڑے شہر میں دوپہر 3:30 بجے کے قریب لینڈ کرنے والی تھی۔ یہ پرواز مینیسوٹا کے منیپولس سے آ رہی تھی۔ایمبولینس کے اہلکاروں نے بتایا کہ 15 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے، ان میں ایک بچہ، ایک ساٹھ سالہ شخص اور ایک چالیس سالہ خاتون شامل ہیں۔ایجنسی کے مطابق تمام زخمیوں کو ایمبولینس یا ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے کے ہاسپٹلس میں منتقل کیا گیا۔مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں نے سوشل میڈیا پر فوٹیج نشر کی جس میں لوگوں کو تیز ہواؤں کے درمیان الٹنے والے CRJ-900 طیارہ سے دور ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔کینیڈا کے شہر کے پیئرسن ہوائی اڈہ نے اپنے ایکس پلیٹ فارم کے ذریعے اطلاع دی کہ منیپولیس سے پہنچنے کے بعد ایک ڈیلٹا طیارہ کی لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیمیں جواب دے رہی ہیں اور تمام مسافروں اور عملے کو ر ریسکیو کر لیا گیا ہے۔