امریکی عدالت میں مسلم انجنیئر کے مقدمہ کا تصفیہ

   

Ferty9 Clinic

وچیتا۔ 31 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک عدالتی نوٹس سے پتہ چلا ہے کہ ایک مسلم ایرو اسپیس انجنیئر کی طرف سے دائر کردہ وفاقی مقدمہ کی درحقیقت سماعت سے قبل ہی یکسوئی کردی گئی تھی ۔ کنساس جھیل پر ایک فریق کی طرف سے امتیازی سلوک کے الزامات عائد کرتے ہوئے یہ مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔ تاہم امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے نژاد ملائشیائی شہری منیرزینل اور اسپرٹ ہوئینگ ایمپلائیز یونین کے مابین طئے شدہ تصفیہ کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ۔ منیرذینل جن کے آبا و اجداد کا تعلق ہندوستان سے تھا، 2017 ء میں اس جھیل کی پویلین پر ملائشیاء کے یوم آزادی کا جشن منارہے تھے۔ اسپرٹ بوئنگ گروپ نے الزام عائد کیا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ کی علامتوں کے استعمال کے ذریعہ امریکی پرچم کی بیحرمتی کی گئی تھی ۔ حالانکہ وہ دراصل امریکی نہیں بلکہ ملائشیائی قومی پرچم تھا اور تقریب کے مدعوئین میں ہندوستانی نژاد ملائشیائی مہمان تھے جن میں چند باحجاب خواتین بھی شامل تھیں۔