امریکی عدالت میں ٹرمپ کے وکیل کا اجازت نامہ منسوخ

   

نیویارک ۔ نیویارک کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے گزشتہ برس کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو بدلنے کی کوشش میں غلط بیانی سے کام لیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں وکیل کا لائسنس منسوخ کرنے کا حکم بھی دیا،جس کے بعد وہ اپنے موکل کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ یاد رہے کہ وکلا کی ایک کمیٹی نے عدالت سے سفارش کی تھی کہ جولیانی نے عدالت، عوام اور قانون سازوں کوگمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔