امریکی عوام 10 تا 15 بار بیت الخلاء صاف

   

کرتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ مذاق کا نشانہ
واشنگٹن ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس وقت آن لائن مذاق کا نشانہ بن گئے جب انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکی عوام اپنے بیت الخلاء دن میں صرف ایک بار نہیں بلکہ 10 تا 15 بار فلش کے ذریعہ صاف کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر یہ بیان عام ہوتے ہی بعض صارفین نے صدر موصوف کے کھانے کی عادتوں کو بھی مذاق کا نشانہ بنایا۔ صدرنے وائیٹ ہاؤس میں بزنس قائدین سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ (ٹرمپ) ایسے بیت الخلاؤں کاخاص انتظام کریں گے جہاں فلش سہولیات کی رفتار دھیمی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جہاں جہاں فلش سہولیات تیز رفتار ہے وہاں وہاں امریکی عوام بیت الخلاؤں کو 10 تا 15 بار فلش (تیز رفتار پانی کے ساتھ صاف کرنا) کرتے ہیں۔ ٹرمپ کے اس دعوے کو لوگوں نے ہدف تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا اور یہ تک کہا کہ ٹرمپ کو اپنا ایک اچھا دوست (بیت الخلاء) مل گیا ہے۔ ایک دیگر شخص نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو بیت الخلاؤں کی بڑی فکر ہے شاید یہی ان کا تخت ہے جس پر وہ براجمان ہیں۔