امریکی عورت کی جنسی ہراسانی ، ٹیکسی بائیک ڈرائیور گرفتار

   

لکھنو۔17اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک 27سالہ امریکی عورت کی ایک ٹیکسی موٹر سیکل سوار نے حضرت گنج کے علاقہ میں مبینہ طور پر عصمت دری کی کوشش کی ۔ عورت جو ایک سال کے ویزے پر ہندوستان میں مقیم ہے ، وہ جمعرات کو اپنے دفتر جارہی تھی کہ اسے راستے میں وجئے کمار نامی ٹیکسی موٹر سیکل سوار نے جنسی طور پرچھیڑنا شروع کیا ۔ اس نے سکندر باغ سے اس ٹیکسی بائیک کی خدمات حاصل کی تھیں اور وہ حیدرآباد جدید جانا چاہتی تھی ۔ موٹر سیکل سوار وجئے کمار نے اسے غلط انداز میں چھونا شروع کردیا اور نہایت ہی گندی باتیں شروع کردیں ۔ حضرت گنج سرکل کے افسر ابھئے کمار مشرا نے بتایا کہ ٹیکسی بائیک کے ڈرائیور کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا ۔