امریکی عہدیدار احمق : ایران

   

تہران ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ رہنما نے آج امریکی عہدیدار کو اول درجہ کے احمق قرار دیتے ہوئے امریکی قائدین کا مضحکہ اڑایا جبکہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو ایران کے بارے میں وائیٹ ہاؤز کے سطح موقف کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ بعض امریکی عہدیدار خود کو پاگل باور کراتے ہیں۔