نیویارک ۔ معروف امریکی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کر لیا۔ 35 سالہ ایتھلیٹ امبر لیبروک پروفیشنل فائٹرز لیگ میں فیدر ویٹ ڈویژن میں مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے کیریئر میں بہت سی فتوحات حاصل کر چکی ہیں۔ امبر لیبروک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شائع کی ہے۔اس ویڈیو میں اْنہیں پْرسکون ماحول میں عبادت کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اْنہوں نے کیپشن میں لکھا کہ پچھلے کچھ مہینے زندگی میں بہت سی تبدیلیاں لائے، میری زندگی میں بہت سے نیشب و فراز آئے، میں نے بہت زیادہ محنت کی مگر پھر بھی کمی رہی۔اْنہوں نے لکھا کہ بہت سے ایسے لوگ جن سے میں بہت پیارکرتی تھی قطع تعلق ہوگئی اور میری زندگی بالکل اْلجھ گئی تھی۔