ممبئی۔ دہلی کیپٹلس کی بائیں ہاتھ کی امریکی فاسٹ بولر تارا نورس نے ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے ہی مقابلے میں ٹورنمنٹ کیلئے نیا ریکار بنادیا ہے اور وہ ایونٹ کھیلتے ہوئے بہت خوش ہیں اور اس میں پانچ وکٹ لینے والی پہلی بولر بن گئی ہیں۔ دہلی کو ٹورنمنٹ میں ایک اسوسی ایٹ کھلاڑی کا انتخاب کرنے اور بریبورن اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورکے خلاف اپنے گیارہ میں پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں کوشامل کرنے کے قواعد کی وجہ سے انہیں موقع ملا۔ تارا 89/2 سے 96/7 تک بنگلورکی تباہی کی اصل ذمہ دار رہی ۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں 5/29 کے اعداد وشمار حاصل کیے اور بنگلور اپنے20 اوورز میں 163/8 بنا سکا، جس سے دہلی کو ایونٹ کی پہلی فتح ملی۔ اس کامیابی اور اپنے انفرادی مظاہروں پر تارا نے کہا کہ وہ خوش ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میگ اور شفالی نے بولروںکے دباؤکوکم کرنے کے لیے بیٹ سے شاندار آغاز کیا۔ لیکن ہاں، واقعی بہت خوش۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اپنے کیریئر میں ایسا موقع ملے گا، اس لیے صرف یہاں آنے کا موقع ہی بڑی بات تھی جبکہ یہ مظاہرہ بالکل حیرت انگیز تھا لہذا میں بالکل خوش ہوں۔ تارا نے ایلیس پیری، دیشا کاسات، ریچا گھوش اور کنیکا آہوجا کی وکٹیں حاصل کیں – 11 اور 13 اوورز میں لگاتاردوگیندوں پر وکٹیں لینے کے بعد ہیدر نائٹ نے 18 ویں اوور میں بنگلور کے تعاقب کی رفتار کو ختم کیا ۔ آل راؤنڈر ماریزان کپ نے اپنی فاسٹ بولنگ سے کوئی وکٹ نہیں لی لیکن وہ پھر بھی کھیل میں اثر رکھا، جس نے اپنے 17گیندوں پر ناٹ آؤٹ 39 رنزکے ساتھ فائنل ٹچ فراہم کیا جس کی بدولت دہلی کو 200 کا ہندسہ عبورکرنا آسان ہوا۔ تارا نے کہا کہ شاید پہلی (ایلس پیری کی وکٹ) بہت خاص تھی۔ جیسا کہ میں نے کہا، یہاں آنا ہی حیرت انگیز رہا، اس لیے یہ حقیقت کہ مجھے کھیلنے کا موقع ملا اور وکٹ لینے کا موقع ملا۔ آل راؤنڈر ہونے کے بارے میں یہ اچھی بات ہے۔ اگر آپ گیند کے ساتھ مایوسکرتے ہیں تو آپ بیٹنگ سے رنز بنا سکتے ہیں۔ میں نے پورے ورلڈ کپ میں 50 رنز بنائے اس لییگیند نشانہ بنانا اچھا لگا۔ ہمارے اوپنرزکو سہرا جاتا ہے کہ انہوں نے اسے بہت آسان بنا دیتا ہے۔ ٹورنمنٹ میں دہلی کا اگلا مقابلہ منگل کو نئی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں یوپی واریئرزکے خلاف ہوگا۔