٭ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران کی حمایت کی ملیشیا کے خلاف امریکہ کی فضائی بمباری پر شدید تنقید کی ہے۔ خامنہ ای نے امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کہا کہ اگر آپ کی کوئی منطق ہے تو عراق اور افغانستان میں میں آپ کے جرائم دیکھے جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ممالک آپ سے نفرت کرتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دھمکی دی کہ عراق میں امریکی سفارتخانہ پر کسی بھی حملہ کی ایران کو قیمت چکانی پڑے گی اس پر ایرانی قائد نے کہا کہ آپ کچھ نہیں کرسکتے۔