واشنگٹن : گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس حاضر سروس امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں تیس فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اعلی حکام فوجیوں میں خودکشی کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے پریشان ہیں۔27 سالہ اسٹاف سارجنٹ جیسن لوو کے کسی ایک ساتھی کو بھی اندازہ نہیں ہوا کہ ان کے اندر کون سی کشمکش جاری ہے۔ وہ ٹاپ پرفارمر پیراٹروپر تھے۔ آرمی ایڈوانس لیڈر کورس میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور اسی وجہ سے ان کی بیاسویں ایئربورن ڈویڑن میں جلد ہی ترقی بھی متوقع تھی۔ فوج میں گریجویشن کے پانچ دن بعد سارجنٹ جیسن لوو نے کسی بھی کال یا ٹیکسٹ میسج کا جواب دینا چھوڑ دیا۔ان کے ساتھی اور اسٹاف سارجنٹ رائن گریو نارتھ کیرولینا میں ان کے فلیٹ میں گئے۔ دروازہ کھولا گیا تو پتا چلا کہ 27 سالہ سارجنٹ جیسن لوو خودکشی کر چکے ہیں۔
