امریکی فوجیوں کے اڈوں پر ڈرونز حملہ

   

دمشق : شام کے دیر الزور اور حسقہ صوبوں میں دو مزید اڈوں پر حملہ کیا گیا جہاں امریکی افواج تعینات ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق، دیر الزور میں کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوج کے اڈوں اور مالکیہ ضلع حسکہ میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں اور ڈرونزسے حملہ کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ حملے میں راکٹ اڈوں اور ان کے اطراف میں گرے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔شام میں حالیہ دنوں میں حمص کے علاقے تنیف، صوبہ حسکہ کے مالکیہ اور شدادی اضلاع اور دیرالزور میں امریکی فوج کے اڈوں پر مسلح ڈرونز کے ذریعہ حملے کیے گئے ہیں۔دریائے فرات کے مشرق میں دیر الزور کے علاقے امریکی نواز علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کیکے کے قبضے میں ہیں، جب کہ صوبائی مرکز اور دیگر دیہی علاقے اسد حکومت اور ایرانی نواز گروپوں کے کنٹرول میں ہیں۔ایرانی نواز گروپ کبھی کبھار دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر امریکی اڈوں پر راکٹوں اور UAVs سے حملہ کرتے ہیں۔