امریکی فوجیوں کے تخلیہ کی طالبانی ستائش

   

کابل ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے ترجمان نے ایسا معلوم ہوتا ہیکہ محتاط طریقہ سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تبصروں پر نظر رکھی ہے۔ صدر امریکہ نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ امریکی سفیرامن اور شورش پسندوں کے درمیان بات چیت ’’مردہ‘‘ ہوچکی ہے۔ سہیل شاہین طالبان کے سیاسی ترجمان برائے قطر نے اپنے ٹوئیٹر پر ٹرمپ کی تقریر کا حوالہ دیا جو انہوں نے مننے پولیس کے ایک جلسہ عام میں کی تھی۔ چند گھنٹوں بعد صدر امریکہ کی جانب سے امریکی فوجیوں کے افغانستان سے واپس طلب کرنے کی ستائش کی گئی۔ شاہین نے کہا کہ ٹرمپ نے ایک بار پھر تیقن دیا ہیکہ اپنی فوج کو افغانستان سے واپس طلب کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب قبضہ کی برخاستگی ہے جو امریکی فوجی گذشتہ تقریباً 19 سال سے افغانستان پر رکھتے تھے انہیں اب وطن واپس ہونے کا حکم وقت کا تقاضہ ہے۔