واشنگٹن : اب جبکہ امریکہ جیسے بڑے ملک کی نصف آبادی کوویڈ۔19 کی ٹیکہ لینے پر پس و پیش کا شکار ہے وہیں ملک کے سیاسی قائدین کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ملک فوجیوں اور ان کے ارکان خاندان سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ کوویڈ۔19 کا ویکسین لیں کیونکہ آپ صحتمند تو ملک صحتمند۔ بلیو اسٹار فیملیز کی جانب سے کی گئی ایک کال میں خاتون اول جل بائیڈن نے کہا کہ ہم ہر ایک سے یہ خواہش کرتے ہیں کہ وہ ماسک کا استعمال کرے۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھے اور پہلی فرصت میں کوویڈ ویکسین سے استفادہ کرے۔ یاد رہیکہ کوویڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔