امریکی فوجی اڈوں پر چینی شہریوں کی سینکڑوں بار دراندازی ؟

   

نیویارک: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اتوار کے روز امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ چینی شہری، سیاحوں کا روپ دھار کر، گذشتہ چند سالوں میں تقریباً 100 واقعات میں امریکہ میں فوجی اڈوں اور دیگر حساس مقامات پر دراندازی کر چکے ہیں۔حکام نے ان واقعات کو جاسوسی کے ممکنہ خطرات کے طور پر بیان کیا۔اخبار نے رپورٹ کیا کہ وزارت دفاع، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور دیگر ایجنسیوں نے ان واقعات کا گذشتہ سال ایک جائزہ لیا۔