کاراکاس، 23ستمبر (یو این آئی؍ شِنہوا) : وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل نے پیر کے روز خبردار کیا کہ کیریبین میں امریکی فوجی تعیناتی سے لاطینی امریکہ اور کیریبین کا ‘امن کا خطہ’ خطرے میں پڑ گیا ہے ۔نیویارک میں لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گل نے کہا کہ امریکی فوج سے درپیش خطرات نہ صرف وینزویلا کو بلکہ پورے خطے کے استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔