امریکی فوجی پر حملہ آور ڈرون مار گرایا گیا

   

بغداد: عراق میں ایک اہم امریکی فوجی اڈہ کے علاقہ میں حملہ آور ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔ ڈرون طیارے کو امریکی فوج کی طرف سے مار گرانے کی یہ کامیابی ’حریر ملٹری بیس‘ پر ملی ہے۔ یہ امریکی فوجی اڈہ شمالی عراق میں واقع ہے۔فوجی ذرائع کے مطابق ابھی یہ تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ جمعرات کو مار گرائے گئے اس ڈرون سے فوجی اڈے پر کوئی نقصان ہوا یا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ 7 اکتوبر جب سے اسرائیل اور حماس کی جنگ چھڑی ہے امریکہ کھل کر اسرائیل کے ساتھ ہے اس لیے اس کے خطے میں فوجی اڈے بھی نشانہ بن رہے ہیں جس سے ایک سخت کشیدگی اور خوف کے بادل خطے پر منڈلا رہے ہیں۔ عراق میں امریکہ کے 2500 فوجی موجود ہیں جبکہ 900 امریکی فوجی شام میں تعینات ہیں۔اب تک شام اور عراق میں کئی بار امریکی فوجی اڈوں کو ڈرونز اور راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش ہوچکی ہے۔ اس کے باوجود کہ امریکہ کا ابھی تک کوئی بڑا نقسان نہیں ہوا ہے لیکن خطے میں خوف اور بے یقینی کا ماحول ہے۔