سیول ۔ 28ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں واقع ایک امریکی فوجی اڈہ پر غلطی سے خطرہ کا الارم بج اُٹھا جس سے پورے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ۔ دراصل بگل کال کی بجائے الارم کے بج جانے سے وہاں موجود فوجیوں کے چہروں پر بھی خوف طاری ہوگیا کیونکہ امریکہ اور اُس کے حلیف اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ شمالی کوریا نے حال ہی میں امریکہ کو ’’کرسمس کا تحفہ‘‘ دینے کی بات کی تھی اور جب غلطی سے الارم بج گیا تو وہ اُسے ’’کرسمس کا تحفہ‘‘ (حملہ) سمجھنے لگے ۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان نیوکلیئر موضوع پر معطل بات چیت نے دونوں ممالک کے دوران ایک بار پھر عدم اعتمادی پیدا کردی ہے ۔ مذکورہ کیمپ کیسی میں بجا جو شمالی کوریا کی سرحد سے بہت قریب ہے ۔ رات دس بجے بجنے والے اس سائرن(الارم) کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا کہ یہ ’’انسانی غلطی‘‘ کا نتیجہ تھا ۔