امریکی فوج رواں سال کے آخر تک واپس چلی جائے گی:عراقی وزیراعظم

   

بغداد۔ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک عراق میں موجود تمام امریکی فوج واپس چلی جائے گی۔العربیہ کے مطابق مصطفی الکاظمی کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے عراقی صدر برہم صالح اور متعدد قوتوں اور جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کی جہاں انہوں نے انتخابی عمل کے لیے مقرر کردہ ٹائم لائنز کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ مصطفی الکاظمی نے گزشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ ان کا دورہ امریکہ مختلف شعبوں میں امریکہ کے ساتھ مستقل تعلقات اور شراکت داری کے عزم کے ساتھ اختتام کو پہنچ چکا ہے۔