بیروت 5 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کے ملک سے اخراج کے حق میں فیصلہ کیا ہے ۔ آج پارلیمنٹ میں عراقی ارکان پارلیمنٹ نے امریکی فوج کے عراق سے نکل جانے کے حق میں ووٹ دیا ہے اور ایک قرار داد منظور کی ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عراق میںموجود تمام بیرونی افواج ملک سے نکل جائیں۔ عراق کے مختلف حصوں میں امریکہ کے تقریبا 5000 فوجی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ بغداد ائرپورٹ پر ایرانی فوجی جنرل کی امریکی حملے میںموت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔