واشنگٹن ۔ گزشتہ برس امریکی فوج کے 580 فوجیوں نے خودکشی کی۔ امریکی فوج میں خودکشی کے حوالے سے امریکی محکمہ دفاع کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملازمت پر موجود فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں 2019ء کے مقابلے میں 2020ء میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ ریزرو فورس میں خودکشی کی شرح میں اسی عرصے کے دوران 19.2 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ نیشنل گارڈز میں خودکشی کی شرح 31.7 فیصد بڑھی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا مشاہدہ ہوا ہے کہ ملازمت پر موجود فوجیوں میں خودکشی کی شرح 5 برسوں میں 41.4 فیصد بڑھی اور ہر ایک لاکھ افراد میں 28 تک پہنچ گئی۔