امریکی فوج میں زنخوں پر امتناع کی پالیسی پر عمل آوری

   

واشنگٹن۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی فوج میں زنخوں کی خدمات پر جو متنازعہ امتناع عائد کیا تھا جس کے خلاف عدالتی کارروائی بھی چل رہی تھی تاہم طویل عدالتی کشاکش کے بعد جمعہ کے روز سے امتناع کا نفاذ ہوگیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا ماننا تھا کہ اگر امریکی فوج میں زنخوں کو بھی خدمات انجام دینے کا موقع دیا گیا تو خود امریکی فوج کی کارکردگی اثرانداز ہوگی۔ اس طرح انہوںنے اپنے پیشرو بارک اوباما کی جانب سے امریکی فوج میں زنخوں کو بھی خدمات انجام دینے کی پالیسی کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ دوسری طرف پنٹاگان کا کہنا ہے کہ فوج میں زنخوں کی خدمات پر مکمل طور پر امتناع عائد نہیں ہے تاہم ایسے لوگ جو خود کو زنخہ تصور کرتے ہیں انہیں مسلح افواج میں خدمات کا موقع نہیں دیا جائے گا۔