٭ امریکی بحریہ اور محکمہ دفاع نے اپنے ارکان سے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فونس سے ٹک ٹاک کو نکال دیں۔ اس کے بعد امریکی فوج نے بھی سیکوریٹی وجوہات کی بناء پر ایسی ہدایت جاری کی ہے جو سائبر خطرہ تصور کی جارہی ہے ۔ خاتون فوجی ترجمان نے ملٹری ڈاٹ کام پر کہا کہ گورنمنٹ فونس پر ٹک ٹاک کی اجازت نہیں ہوگی۔ پہلے بتایا گیا کہ امریکی فوج نے فوج کی بھرتی کیلئے ٹک ٹاک کا استعمال کیا تھا۔