امریکی فوج کا انخلا ناٹو کیلئے باعث تشویش :جرمن وزیر دفاع

   

برلن: جرمن وزیر دفاع آنیگریٹ کرامپ کارن باوَر نے کہا ہیکہ جرمنی سے امریکی فوجیوں کو نکالنے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان نہیں پہنچے گا، لیکن یہ نیٹو اتحاد کیلئے بھی ایک باعث تشویش بات ہوگی۔ جرمن وزیر دفاع نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی فوجی یورپ کے بجائے بحرالکاہل میں تعینات کیے جاتے ہیں تو اس سے نیٹو کے اندر ایک نئی بحث چھڑ جائے گی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پچھلے ماہ جرمنی میں تعینات چونتیس ہزار پانچ سو فوجیوں میں سے دس ہزار امریکی فوجی نکالنے کا حکم دے چکے ہیں۔