امریکی فوج کو واپس لوٹانے میں شام کی مدد کے لئے ایران تیار

   

دمشق۔ 25دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ایران نے کہا ہے کہ شامی افسروں کے چاہنے پر وہ شام سے امریکی فوج کو واپس لوٹانے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے ۔ ایران کے سپریم لیڈر کے صلاح کار علی اکبر ویلائتی نے خبر رساں چینل آر ٹی عربک سے کہا کہ امریکی شامی تیل کی چوری کر رہا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی شامی اس کا جواب دیں گے اور اپنے کچھ علاقوں میں امریکی اور قبضے کا خاتمہ کریں گے ۔ مسٹر ولائیتی نے کہا،‘‘ہم شامی افسروں کے چاہنے پر شام سے امریکی فوج کوواپس لوٹانے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔