امریکی فوج کی اپنے ناپسندیدہ ٹوئیٹ پر معذرت خواہی

   

واشنگٹن ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یو ایس اسٹریٹیجک کمانڈ نے اپنے اک ٹوئیٹ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معذرت خواہی کی ہے جہاں یہ کہا گیا تھا نئے سال کے موقع پر ٹائمز اسکوائر پر وہ کرسٹل ہال سے بھی بڑی کوئی چیز گرا سکتے ہیں۔ ٹوئیٹر پر اس پیغام کو پہلے عام کیا گیا اور بعدازاں حذف کردیا گیا۔ امریکی نیوکلیئر ہتھیاروں پر کنٹرول کرنے والی امریکی فوج نے ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں B-2 بامبرس بم گرا رہے ہیں۔