امریکی فوج کے یمن میں تازہ فضائی حملے

   

صنعاء: امریکی فوج نے شمالی یمن میں متعدد مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے ہفتہ کی دیر رات 10 فضائی حملے کئے ۔ یہ اطلاع حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں دی گئی۔رپورٹ کے مطابق یہ حملے شمالی صوبہ صعدہ کے ضلع السلم ، مغربی صوبہ الحدیدہ کے ضلع المنیرہ اور وسطی صوبہب البیضاء کے ضلع الصومعہ میں تجارتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے جمعہ کے روز ‘ایکس’ پر کہا کہ حوثیوں کے خلاف اس کی کارروائی جاری ہے ۔امریکہ نے 15 مارچ کو حوثی فورسز کے خلاف اپنی فضائی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد گروپ کو بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور امریکی بحری اثاثوں پر حملے کرنے سے روکنا ہے ۔