امریکی فہرست سے امارات خارج

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔ امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات نے اگست 2020ء میں اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کر دیا تھا۔ اماراتی سفارتخانے کے مطابق امریکی کمپنیوں کے لیے امن معاہدوں سے فائدہ اٹھانے میں آسانی ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پایا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتخانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔