امریکی فیشن کمپنیوں کو حیران کردینے والا ننھا سعودی ماڈل

   

نیویارک: امریکہ میں سعودی طالبہ بسمہ الخنجر نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کا بچہ زید الشمری (8 سال) تین مشہور امریکی فیشن کمپنیوں میں فیشن ماڈل بن سکتا ہے۔ الجوف یونیورسٹی سے اسکالرشپ پر امریکہ میں تعلیم کے دوران، بسمہ اور ان کے شوہر نے ننھے زید کے ملبوسات، تصاویر لینے اور انہیں اپنے نجی البم میں رکھنے کے شوق کو محسوس کیا، اور فیصلہ کیا کہ وہ اسے جاری رکھنے میں اس کی مدد کریں گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زید کی والدہ بسمہ نے اس سفر کے آغاز کے بارے میں بتایا کہ “میں اور اس کے والد اسے جہاں بھی لے جاتے تھے لوگ اس سے پوچھتے کہ کیا تم ماڈل ہو؟ کیا تمہارا کوئی چینل ہے؟ وہ ایک حیرت انگیز بچہ ہے ، اس کی اعلیٰ خوداعتمادی، اور اس کے باتیں اس کی عمر سے بڑی ہیں۔