امریکی قانون سازوں نے دیوالی منائی

   

واشنگٹن 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے قانون سازوں نے جن میں ہندوستانی نژاد کملا ہارس ‘ پرامیلا جئے پال ‘ راجا کرشنا مورتی ‘ رو کھنہ اور امی بیرا بھی شامل ہیں دیوالی کا تہوار منایا ۔ ان قانون سازوں نے اتوار کو اصل دیوالی سے دو دن قبل جمعہ کو ہی دیوالی منائی ۔ جمعرات کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں کچھ ہندوستانی امریکی شہریوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا تھا ۔ اس میں صحافت کو داخلہ نہیں دیا گیا ۔