تائی پے ۔ امریکہ کے 5قانون سازوں نے تائیوان کا غیرعلانیہ دورہ کیا، جس میں انہوں نے صدر سائی انگ وین اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر قانون سازوں کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد تائیوان کے خود مختار جزیرے کے لیے امریکہ کی چٹان کی طرح مضبوط حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔ ایوان نمائندگان کا یہ وفد ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹیوں پر مشتمل ہے، جو جمعرات کی شب تائیوان پہنچا۔ تائیوان میں امریکی انسٹی ٹیوٹ، جو در حقیقت سفارت خانہ ہے، اس کے مطابق کانگریس کے ارکان تائیوان کی صدر اور دوسرے اعلیٰ رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ گروپ کے شیڈول کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔